اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کے روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی انہوں نے صدر مملکت سے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے اہداف پر بھی خصوصی بات چیت کی گئی وفاقی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز اور سمندر پار پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی کی فراہمی کیلئے کی جانے والی قانون سازی پر اطمینان کا اظہارکیا گیاصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صاف، شفاف اور ساکھ کے حامل انتخابات جمہوریت کی بقا و استحکام کی بنیاد ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز مروجہ نظامِ انتخاب کو نقائص سے پاک کرنے میں نہایت معاون ثابت ہونگی، صدرِ مملکت نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے حق میں قانون سازی سے پارلیمان نے اک نئے جمہوری دور کی بنیاد رکھی ہے ووٹ کا حق ملنے سے ملکی تعمیر میں سمندر پار پاکستانیوں کی شراکت پختہ ہوگی پائیدار ترقی کیلئے مقامی حکومتوں کے نظام میں جدت اور عوامی شراکت کیلئے بھی اسی جذبے سے اقدامات اٹھانا ہوں گے دریں اثنا ملاقات میں گورنر سندھ کی جانب سے قمبر شہداد کوٹ میں رانا سخاوت کے قتل پر مفصل بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت سے سیف اللہ نیازی،گو رنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات
Nov 30, 2021