اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)خیانت مجرمانہ کے واقعات میں شہریوں کو دوکروڑ 30لاکھ روپے سے محروم کردیا گیادھوکہ دہی سے 75لاکھ روپے ہتھیا لئے گئے تھانہ رمنا کو عبدالرحمن نے بتایا کہ جی الیون مرکز میں عبداللہ نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں دوکروڑ 10لاکھ روپے کا چیک د یا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کورال کو محمد علی نے بتایا کہ غوری ٹائون کے علاقے میں سجاد حسین نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ رمنا کو عبدالعزیز نے بتایا کہ جی ٹین ون کے علاقے میں علی اور احسن نے بلڈنگ میٹریل سپلائی کیلئے 15لاکھ روپے لے کر خورد برد کر لئے،تھانہ کورال کو شاہد اقبال نے بتایا کہ غوری 5میں عتیق اور احسن نے کارروباری شراکت دار ی کے سلسلے میں دھوکہ دہی کرتے ہوئے60لاکھ روپے لے لئے۔