اسلام آباد(نا مہ نگار) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی(پاور ڈویژن)کے ویژن کے عین مطابق آئیسکو کی جانب سے وہ تمام اقدامات کیے جارہے ہیں جن کی بدولت آئیسکوافسران اپنے معززصارفین سے براہ راست رابطہ قائم کر کے ان کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر سکیں،اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹرمحمد امجد خان مورخہ30نومبر 2021بروزمنگل صبح 09:30بجے تا دن11:30بجے تک ٹیلی فون نمبر 051-9253105پرآئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز کے صارفین کی تجاویز سنیں گے۔آئیسکو کے معزز صارفین دئیے گئے شیڈول کے مطابق اپنی شکایات کی فوری شنوائی اور ازالے کیلئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکوآج آن لائن کچہری میں صارفین کی شکایات سنیں گے
Nov 30, 2021