مقدمہ قتل میں مجرم کو سزائے موت،2لاکھ 50ہزار جرمانے کی سزا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج فرخندہ ارشد اعوان نے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت اور2لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم ضیاء الرحمن نے سال 2019میں گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے فہد نامی شہری کو زخمی کردیاتھا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاتھا،واقعہ کامقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیاگیاتھاہ،راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن