راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ نے راولپنڈی پولیس کے32تفتیشی افسران کو تفتیشی فنڈز کی مد میں27 لاکھ 20 ہزار 440 روپے کی رقم بذریعہ کراس چیک دی ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ تفتیشی افسرا ن کی مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیںانہیںفنڈز بروقت جاری کرنے کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران کے مسائل کو حل کرنااور مشکلات کو دور کرنا ہے۔
تفتیشی فنڈزمیں افسران کو27 لاکھ کی ا دائیگی
Nov 30, 2021