کورونا کی نئی قسم اومیکرون کا حملہ پھیپھڑوں پر بہت شدید ہوتا ہے، ڈی ایچ او  راولپنڈی

  راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے کہا ہے کہ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون وائرس کی علامات معمولی نزلہ زکام والی ہیں مگر اس کا حملہ پھیپھڑوں پر بہت شدید ہوتا ہے جس کی وجہ اس کو خطرناک سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر دوبارہ سے سختی عمل درآمد شروع کریں۔ ابھی اس وائرس کے بارے میں زیادہ مصدقہ معلومات دستیاب نہیں مگر پوری دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہیں، کورونا وائرس نئی قسم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے، ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ کورونا کی گزشتہ لہروں ہر قابو پانے میں ویکسی نیشن کا کردار انتہائی اہم رہا ہے لہذا کورونا کی نئی قسم سے بھی نمٹنے کیلئے اپنی ویکسین بروقت مکمل کی جائے اور جن لوگوں نے ابھی تک ویکسی نیشن نہیں کرائی وہ پہلی فرصت میں ویکسی نیشن مکمل کریں،پنجاب حکومت کورونا کی کسی بھی لہر سے دوبارہ نبردآزما ہونے کے لئے تیار ہے اور ہیلتھ سسٹم اسقدر استعدادکار موجود ہے کہ دوبارہ کورونا پھیلتا ہے تو اس پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات فوری کئے جا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن