راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا اجلاس پیر کے روزپریزیڈنٹ وسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر سلمان نذرکی زیرصدارت منعقد ہو ا جس میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک بھی موجود تھے پہلی بور ڈمیٹنگ میں ملک محمد منیر احمدکا بلا مقابلہ وائس پر یزیڈنٹ انتخاب ہواجن سے پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈبر یگیڈئیر سلمان نذر نے حلف لیا جبکہ محضو ص نشستوں پر منتخب ہونے والے امیدوار خرم شہز اد گلِ(اقلیتی ممبر)جبکہ کسان سیٹ پر منتخب ممبر صغیر احمد نے حلف اٹھایانامزد ممبران کے علاوہ منتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈ ارشد قریشی،رشید احمد خان،حافظ حسین احمد ملک،حاجی ظفر اقبال،ملک منصور افسر،ملک امجد حسین،چوہدری شکوراحمد اور ملک محمد عثمان بھی شریک تھے پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ نے اجلاس کے آغاز میں تما م ممبران کو بحیثیت منتخب /نامزد ممبر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مباد کباد دی، بعدازاں کینٹ بورڈ کا عام اجلاس منعقد ہو اجس میں جو امور زیر بحث آئے اُن میں نمایا ں یہ تھے دوران عر صہ ہو نے والی آمد ن اوراخراجات کے حسابات۔ حکومت پاکستان کے اعلا ن کے بمطابق ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ 20ہزار مقرر۔ رہائشی اورکمرشل نقشہ جات کی منظوری ۔تعمیر ومرمت کے منصوبہ جات پر متعلقہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کا قیا م ۔ممبران کی عدم موجودگی میں کئے گئے اقدا مات کی تو ثیق۔ حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد ، میئر بلدیہ راولپنڈی سردار نسیم خان ، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ چوہدری چنگیز خان ،سابق ایم پی اے ملک افتخار احمد ، ممبر ٹیکنو کریٹ بلدیہ جاوید مغل بھی شریک تھے رئیس آف ڈھوک گوجراں چوہدری ظہور ، چوہدری علی اعجاز نے نومنتخب وائس پریذیڈنٹ ملک منیر احمد کو روائتی پگڑی پہنائی۔