خاران (نامہ نگار) نصیرکبدانی لبزانکی دیوان کے زیر اہتمام بلوچی زبان کے نامور ناول نگار واجہ منیراحمد بادینی کے اعزاز میں تقریب ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ادبی حوالے سے ہم پسماندہ نہیں بلکہ ہماری سوچ پسماندہ ہے جو اپنے تخلیق کاروں سے زیادہ دوسرے نقاد یا تخلیق کاروں کو فوقیت دیتے ہیں۔اس موقع پر شکور زاہد۔قیوم سادگ،مسرور شاد،وحیدعامر،فضل الرحمان، فیضی،سفر خان راسکوئی، امانت حسرت نورالحق بلوچ و دیگر ادیب و شعراء بھی شریک تھے۔