سبی (نامہ نگار) صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بنجر زمینوں کو آبادکرنے کیلئے کام تیز کیا جائے ، زرعی پیداوار انسانی زندگی اور صوبائی معیشت کیلئے نہایت لازم جز وہے جس کو مزید بڑھانے اور ترقی دینے میں آبپاشی نظام کو کلیدی مقام حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایریگیشن سبی کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ پر کیا۔صوبائی وزیر آبپاشی نے محکموں کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی تکمیل میں جدید دور کے تقاضوں اور ان سے منسلک کاشتکاروں اور زمینداروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی اہمیت دی جائے۔