سچائی ، دیانتداری اور نیک نیتی کامیابی کا زینہ ہے : چوہدری ریاض

بیول (نامہ نگار)تجارت ایک پیغمبری پیشہ ہے اس کو عبادت سمجھ کر کرنا چاہیے سچا اور دیانتدار تاجر ہی دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوگا کیونکہ سچائی دیانتداری ایمانداری اور نیک نیتی ہی کامیابی کا زینہ ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی نے بیول میں نجی تجارتی مرکزی کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں چوہدری مزمل حسین, چوہدری فیاض اختر, حاجی اشرف, مرزا خورشید, انجمن تاجران بیول کے نائب صدر چوہدری عمران, صدر پریس کلب بیول فراز خان, چوہدری ماجد حسین, جنرل کونسلر چوہدری شکیل, دوست خان، خرم ہاشمی, ملک نعمان طارق کے علاؤہ بیول کے تاجروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...