کراچی کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کرنے کا منصوبہ


کراچی (نیوز رپورٹر)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ر)نے پیر کو گریٹر کراچی واٹرسپلائی سکیم کے فور پراجیکٹ، کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔جنرل منیجر (پراجیکٹس) ‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے فور اور کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ پراجیکٹ پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ واپڈا نے کے فور پراجیکٹ کے نظرثانی شدہ ڈیزائن کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا ہے۔ پراجیکٹ پر تعمیراتی کام ایوارڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔ کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے بعد کے فور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام اگلے 3 سے 4ماہ میں شرو ع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کراچی پیکیج کے تحت کراچی کو 650ملین گیلن یومیہ اضافی پانی فراہم کرنے کیلئے واپڈا کے فور پراجیکٹ کو اکتوبر 2023 تک مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔اِس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین کو پراجیکٹ پر اب تک حاصل کئے گئے اہم سنگ ِ میل کے متعلق بریفنگ دی اور پراجیکٹ کو ٹائم لائنز کے تحت مکمل کرنے کے پلان سے بھی آگاہ کیا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کے فور پراجیکٹ کراچی کو یومیہ 650ملین گیلن پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ قبل ازیں، اِس منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری حکومت سندھ کے پاس تھی، تاہم سندھ حکومت کے ساتھ ایک انتظام کے تحت اب یہ منصوبہ وزیر اعظم کے کراچی پیکیج کے تحت وفاقی حکومت تعمیر کر رہی ہے اور اِس پس منظر میں وفاقی حکومت نے واپڈا کو کے فور منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔ نائے گاج ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز: چیئرمین واپڈا نے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن