پشاور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن نے خیبر پی کے میں سینیٹرمحمدایوب کے استعفیٰ کے بعد خالی نشست پرشیڈول کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹرمحمدایوب کے استعفیٰ کے بعد خالی نشست پرالیکشن رواں سال 20 دسمبر کو ہوگا ،پولنگ خیبرپی کے اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، ریٹرننگ آفیسرآج پبلک نوٹس جاری کریگا۔ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی 30 نومبرسے 2 دسمبرتک جمع کئے جاسکیں گے،3 دسمبرکو کاغذات جمع کرنیوالے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،6 دسمبرتک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی۔ترجمان کے مطابق اپیلیں 8 دسمبرتک داخل کرائی جاسکتی ہیں، ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کریگا، 11 دسمبرکو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی، امیدوار کاغذات 13 دسمبر تک واپس لے سکیں گے۔