اصلاح معاشرہ کیلئے علماء گوشہ نشینی چھوڑ یں، قوم کی فکری رہنمائی کریں:سرفراز تارڑ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ اصلاح معاشرہ کیلئے علماء و مشائخ گوشہ نشینی چھوڑ کر خلوص نیت سے قوم کی فکری راہنمائی کریں،مفاد پرستی نے ملک و قوم کو بحرانوں اور مسائل کی دلدل میں ڈال رکھا ہے،امت کی راہنمائی کا فریضہ علماء و مشائخ سے زیادہ کوئی انجام نہیں دے سکتا،پاکستان کا مستقبل قرآن و سنت سے وابستہ ہے،ملک کے اسلامی فلاحی ریاست بننے سے تحریک پاکستان کا مشن مکمل ہوگاانہوں نے کہا کہ معاشرے میں فساد کی بنیادی وجہ اللہ اور اس کے رسول کے فرمان  سے روگردانی ہے۔

ای پیپر دی نیشن