پی ڈی ایم بند گلی میں داخل ہو چکی:عمر مشتاق ورک

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چودھری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بند گلی میں داخل ہو چکی، آج کل جتنے بھی اجلاس ہو رہے ہیں اس میں تحریک چلانے نہیں بلکہ فیس سیونگ کیلئے مشاورت ہوتی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کا دامن صاف ہے تو انہیں گھبرانا نہیں چاہئے، اپوزیشن کے قائدین نے ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کئے پی ڈی ایم اپنی منفی سیاست کے بوجھ تلے دب چکی ہے اسکی ناکامیوں کے آفٹر شاکس اپوزیشن جماعتوں کو جھیلنا پڑ رہے ہیں موجودہ حکومت اصلاحات کے عمل کے ذریعے درست سمت میں گامزن ہے جس کا اقرار عالمی مالیاتی ادارے بھی کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن