اپنا کام خدمت سمجھ کر کر رہا ہوں ،کئی زیر التوا معاملات حل ہو چکے:سیف اللہ ڈھلو

Nov 30, 2021

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ سیف اللہ ڈھلو نے کہا ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنے فرائض کی ادائیگی کر کے آنے والے لوگوں کو مطمئن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے متعدد معاملات جو التوا کا شکار تھے کافی حد تک حل ہو چکے ہیں اور میری مزید کوشش جاری ہے ۔ انہوں نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا کام خدمت سمجھ کر کر رہا ہوں ۔ میرے دل کو میں جانتا ہوں یا ں اللہ تعالیٰ جانتے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غیر رجسٹر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایک ماہ کا موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے تمام تقاضوں کو پورا کر کے فائل محکمہ تعلیم کے دفتر میں جمع کروائیں ۔

مزیدخبریں