گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ایچ اے میں آؤٹ سورس کے ذریعے فرادی قوت میں اضافہ کیا جار ہاہے تاکہ پارکوں میں صفائی و دیگر امور میں بہتری ہو سکے محکمہ میں سویپر سینٹری ورکرز کی شدید کمی کا سامنا تھا جس کے باعث پارکوں میں صفائی کے روزمرہ امورمتاثر ہو تے تھے افرادی قوت میں اضافہ سے پارکوں اور گرین بیلٹس پر صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمیداور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شاہد عباس جوتہ نے گلشن اقبال پارک میں وزٹ کے دوران ہونیوالے کاموں کاجائزہ لینے کے موقع پر کیا۔اُنہوں نے کہاکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ’’میراملک میراگھر‘‘کے سلوگن پر عمل کرتے ہوئے جس طرح پنے گھروں کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح شہر کی صفائی کا بھی خیال رکھیں اور پارکوں میں ریپرز،کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں۔پھولوں،پودوں کو نقصان پہنچانا قانوناًجرم ہے جس کی سزا6ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانہ ہے۔