جے یو پی نظام مصطفٰی کے نفاذ کی سب سے بڑی آواز ہے:پیر عاشق حسین

شجاع آباد ( نمائندہ نوائے وقت) جمعیت علماء پاکستان نورانی جنوبی پنجاب ضلع ملتان ضلع مظفرگڑ و تحصیل شجاع آباد کا اہم مشاورتی اجلاس ملتان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب صدر جے یو پی علامہ پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری نے کی اجلاس میں جے یو پی جنوبی کے نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری.صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں عبدالسلام قریشی. ضلع ملتان کے سیئنر نائب صدر علامہ حافظ عرفان قادری. ضلع مظفرگڑ کے صدر مفتی شفع چشتی. غوث بخش فریدی. پروفیسر مولانا عبدالمجید حامد. شاہد احمد. ظفر جاوید سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر پیر عاشق حسین شاہ بخاری نے کہا جے یو پی نظام مصطفٰی کے نفاذ کی سب سے بڑی آواز ہے اور اس ملک کا مقدر ہی نظام مصطفٰی سے وابستہ ہے بہت جلد جمعیت کی نئے سرے سے رکنیت و تنظیم سازی کا آغاز کیا جائیگا ،حاجی عاشق علی،قادری,میاں عبدالسلام قریشی ، علامہ عرفان قادری، مفتی شفع چشتی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں پروفیسر علامہ عبدالمجید حامد، غوث بخش فریدی، محمد شاہد احمد، ظفر جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن