بلدیاتی الیکشن  میںخدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو ٹکٹ دیں گے: پرویزالٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق ناظم سید فضل عباس نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ فضل عباس کی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ مسلم لیگ (ق) بلدیاتی انتخابات میں پورے پنجاب سے حصہ لے گی، اس سلسلے میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا فوری اور واحد حل خودمختار بلدیاتی ادارے ہیں، عوام کو ان کے مسائل کا حل دہلیز پر مل جائے تو معاشرے میں امن و امان سمیت بھائی چارے کا کلچر فروغ پائے گا۔ اس موقع پر سید فضل عباس نے کہا کہ پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے میںاہم کردار ادا کیا تھا، مسلم لیگ کے دور میں جنوبی پنجاب میں جو ترقیاتی کام ہوئے اس کے بعد آج تک نہیں ہوئے۔ پرویزالٰہی کے اسی وژن کو لے کر آگے بڑھیں گے۔ دریں اثناء پرویزالٰہی سے ایشیا کی سب سے بڑی بار لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر و ممبر پنجاب بار کونسل محمد عاصم چیمہ نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر منظور دوگل، چودھری محمد اکرم ایڈووکیٹ اور ملک مقصود کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری لاہور بار بھی موجود تھے۔ پرویزالٰہی نے محمد عاصم چیمہ ایڈووکیٹ کو صدر پاکستان مسلم لیگ وکلا ونگ پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی دیا۔ اس موقع پر صدر وکلا ونگ محمد عاصم چیمہ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...