اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فون ٹیکس کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے موبائل فون کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ دیا گیا تھا جسے ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت کی جانب سے یہ حکم مختلف موبائل کمپنیوں کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5منٹ کی کال کے بعد75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے، فنانس ایکٹ 22-2021 میں 5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی لہٰذا عدالت سندھ ہائیکورٹ کا 18 اکتوبرکا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
فون کال پر 75 پیسے ٹیکس واپسی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
Nov 30, 2021