این اے 133، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز اشرف کو 50 ہزار جرمانہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الیکشن کمشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے راجہ پرویز اشرف کو بڑا جرمانہ کر دیا۔ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو 49 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، مانیٹرنگ افسر نے 3 روز میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ این اے 133 میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے پر پیسوں کے ذریعے ووٹ خریدنے کا الزام لگایا تھا۔ مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں جماعتوں کی طرف سے قرآن پاک پر حلف لے کر ووٹرز کو پیسے دیئے جا رہے ہیں۔ فیصلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر الیکشن کمشن زاہد سبحانی نے سنایا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کہا ہے کہ اسلم گل اور شائستہ پرویز کا معاملہ زیرغور ہے۔ مبینہ ویڈیو کی نادرا، پیمرا اور دیگر اداروں سے رپورٹ آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...