مخدوم رشید (نامہ نگار )شائننگ سٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے25اوور میں 227رنز کا ٹارگٹ دیا۔شائننگ سٹار کی طرف سے فرقان نے 106 رنز کیے۔حقانیہ کرکٹ کلب کی طرف سے عمران ساحل نے 4 وکٹ اور فضل شاہ نے2وکٹ حاصل کیے۔حقانیہ کرکٹ کلب نے227 رنز کا ٹارگٹ24.3 اوور میں مکمل کر لیا۔حقانیہ کرکٹ کلب کی طرف سے خاور ہاشمی نے 107 اور شاہ زیب شاہ نے 47رنز سکور کیا۔شائننگ سٹار کی طرف سے عمر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس طرح حقانیہ کرکٹ کلب نے شائننگ سٹار کو 5 وکٹ سے شکست دی۔