چٹاگانگ ٹیسٹ، پاکستان کو آخری روز کامیابی کیلئے 93 رنز درکار،10 وکٹیں محفوظ

ملتان (سپورٹس ڈیسک)چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئی وکٹ کھوئے بغیر 109 رنز سکور کرلیے ہیں۔ میچ میں شاہینوں نے دوسری اننگز میں بھی بنگلادیش کی ابتدائی وکٹیں جلد گرا دیں، کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔نعمان علی نے یاسر علی کے سر پر گیند ماری جس سے یاسر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ۔ مہدی حسن ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے 59 رنز سکور کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے  5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں ساجد خان اور 2 وکٹیں حسن علی کے حصے میں آئیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کے درمیان 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوگئی اور دونوں نے نصف سنچری مکمل کرلی۔ پاکستان کو جیت کیلئے کھیل کے آخری روز مزید 93 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔ عابد علی نے 92 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...