اومی کرون، امریکا میں لاک ڈاون کو خارج از امکان قرار دیدیا گیا

Nov 30, 2021 | 12:20

ویب ڈیسک

 ویرینٹ اومی کرون تشویش کاباعث ہے،خوف کانہیں، امریکی صدر جو بائیڈن

امریکا میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث لاک ڈاون کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا۔ امریکا نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والا کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کاباعث ہے،خوف کانہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اومی کرون سے لڑ کر اسے شکست دیں گے، امریکامیں لاک ڈاون کا آپشن موجود نہیں ہے، شہری ویکسین لگوا کر کورونا کی ہر قسم کوشکست دیں، وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے ویکسین کی نئی خوراکوں کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرانتھونی فاچی نے توقع ظاہرکی ہے کہ بوسٹرزکےساتھ موجودہ ویکسینزمعاون رہیں گی۔ امریکہ نے وائرس کی نئی قسم سے بچنے کیلئے جنوبی افریقہ سمیت دیگرسات ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مزیدخبریں