روس کی جانب سپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا گیا ہے۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ زرکان ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روس، امریکا، فرانس اور چین ہائپر سونک میزائلوں کے تجربات کرتے رہے ہیں۔ یہ جدید میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے اپنے نشانے پر وار کرتے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع نے تجربے کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ بیرنٹس سمندر میں ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ سے زرکان ہائپر سونک کروز میزائل لانچ کیا گیا اور اس کا نشانہ چار سو کلو میٹر فاصلے پر تھا۔
روس کاآوازکی رفتارسے پانچ گناتیزمیزائل کاکامیاب تجربہ
Nov 30, 2021 | 12:31