فلموں پر تبصرہ کرنے میں جلد بازی نہ کی جائے. فہد مصطفی

Nov 30, 2021 | 14:21

ویب ڈیسک

معروف اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفی نے فلموں پر تبصرہ لکھنے اور کرنے والے لکھاریوں اور خصوصی طور پر بلاگرز سے اپیل کی ہے کہ وہ موویز پر ریوز لکھنے میں جلدی نہ کریں۔اداکار و پروڈیوسر نے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں بلاگرز سے گذارش کی کہ وہ فلم ضرور دیکھیں مگر اس پر فوری طور پر تبصرہ نہ لکھیں۔انہوں نے لکھا کہ فلموں کو دیکھنے والے بلاگرز کے اچھے یا برے تبصرے کسی بھی طرح سینما انڈسٹری کی مدد نہیں کر رہے، اس لیے وہ فوری طور پر ایسے تبصرے نہ لکھیں۔فہد مصطفی نے بلاگرز کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کو ان کی مرضی کے مطابق سینما میں جاکر فلم دیکھنے دیں، ان کا تبصرہ تو بعد میں دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔پروڈیوسر و اداکار نے بلاگرز کے لیے لکھا کہ ان کا تبصرہ کس طرح کا بھی ہو وہ فلم کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور وہ کسی طرح بھی سینما انڈسٹری کی مدد نہیں کر رہے۔انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں ہاتھ باندھنے کا ایموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ فلم انڈسٹری کو مدد کی ضرورت ہے۔
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں