کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹوشوٹ کرنے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی،صالحہ امتیاز نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'میں نے ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ شوٹ کا حصہ نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کرتار پور گئی تھی،انہوں نے کہا کہ میرا مقصد کسی کے جذبات کو مجروع کرنا نہیں تھا، تاہم اگر میں نے کسی کو دکھ پہنچایا ہے یا کسی کو لگتا ہے کہ میں ثقافت یا مذہب کا احترام نہیں کرتی تو میں معافی مانگتی ہوں،صالحہ امتیاز نے کہا کہ میں سکھ ثقافت، مذہب کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں سکھ برادری سے معافی مانگتی ہوں۔