ہائیکورٹ ،17 سال قبل اٹلی فرار ہونےوالے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج 

Nov 30, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے 17 سال قبل اٹلی فرار ہونے والے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے ۔عدالت کے روبرو مو¿قف اختیار کیا گیا کہ سات ماہ قبل درخواست گزار کو بیرون ملک واپسی کے بعد گرفتار کیا گیا مدعی مقدمہ نے مو¿قف اپنایا کہ خادم حسین گا وں میں اپنے رقبے پر پانی کا بور کرارہا تھا ملزم مجاہد اقبال نے کلہاڑی کے وار کرکے خادم حسین کو بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں