گھانا کا درآمدی پٹرولیم مصنوعات  کی ادائیگی ڈالر کی بجائے  سونے میں کرنے کا اعلان

Nov 30, 2022


اکرا(اے پی پی)مغربی افریقی ملک گھانا نے درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی امریکی کرنسی ڈالر کی بجائے سونے میں کرنے کا اعلان کر دیا۔ روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گھانا کے نائب صدر محمدو باوومیا نے بتایا کہ ان کی حکومت غیر ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے درآمدی خام تیل کی ادائیگی ڈالر کی بجائے سونےمیں کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق سونےکے بدلے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی پالیسی پر 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ نائب صدر کے مطابق رواں سال کے دوران ملکی کرنسی سیدی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں آدھی رہ جانے کے باعث ملک میں افراط زر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔


 واضح رہے کہ اگرچہ گھانا خود خام تیل پیدا کرنے والا ملک ہے تاہم اسے گیس اورڈیزل بیرون ملک سے درآمد کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک کی واحد آئل ریفائنری 2017 میں ایک دھماکے کے بعد اب تک بند ہے۔ 
گھاناادائیگی

مزیدخبریں