لاہور(خصوصی نگامہ نگار) دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی اور دربار حضرت یعقوب شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان کے سجادہ نشین پیر سید ادریش شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے جو دنیا میں آیا ہے اس کو ایک دن واپس بھی جان ہے۔ ہر جاندارکو موت کا مزا چکھناہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صولت عباس شاہ زنجانی کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل میں سید جعفر عباس شاہ زنجانی،سید قیصر عباس شاہ زنجانی،سید مجتبیٰ شاہ زنجانی،پروفیسر خواجہ محمد اظہر شاہ،محمد عمران شاہ، عزیزو اقارب سمیت سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو معلوم ہے کہ اس کو مرنے کے بعد اپنے رب کے حضورپیش ہو کر اپنے دنیا میں کئے ہوئے اعمال کا حساب دینا ہے۔جو دنیا میں نیک کام کرے گا، اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد کے بتائے ہوئے راستے کے مطابق زندگی بسر کرے گا۔اللہ نے اس کیلئے جنت کا وعدہ کر رکھاہے۔جو غفلت میں پڑا رہے گا،اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے کا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
ہر جاندارکو موت کا مزا چکھناہے فرمانبرداری پر جنت،نافرمانی پر ٹھکانہ جہنم ہے:سید ادریس شاہ زنجانی
Nov 30, 2022