اسلام ، سیکولرازم کی کشمکش ہے، ہمیں اس کیخلاف کھڑے ہونا ہوگا:سینیٹر مشتاق احمد 


لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ دور حاضر میں ہمیں جس نظریاتی و تہذیبی کشمکش کا سامنا ہے وہ اسلام اور سیکولرازم کی کشمکش ہے جو اب صرف تعلیمی ادراوں تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے تک اس کی شاخیں پھیلی ہوئی ہیں اور ہمیں اس کیخلاف کھڑے ہونا ہوگا۔ وہ گزشتہ روز اسلامی جمعیت طالبات کے زیر اہتمام منعقدہ یوتھ فورم سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ناظمہ ضلع لاہور جماعت اسلامی ویمن ونگ زبیدہ جبیں، نائب ناظمہ ضلع راشدہ شاہین،امیرِ ضلع جماعتِ اسلامی ضیاءالدین انصاری ، معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، نائب ضلع وسیم اسلام ، صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ساجدہ ظفر اور نائب صدر الخدمت فاو¿نڈیشن عائشہ عبدالخالق و دیگر بھی موجودتھے۔ یوتھ فورم میں تقریری مقابلہ، تحریری مقابلہ، کیلیگرافی اور پینٹنگ سمیت دیگر مقابلہ جات ہوئے اورہونہار طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ یواس موقع پر مختلف سٹالزلگائے گئے اور مہمانان کو یادگاری شیلڈ زبھی پیش کی گئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن