کراچی (نیوز رپورٹر) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے ادارہ الفیضان کے تحت منعقدہ (پی آئی بی کالونی )میں محفل میلادالنبی ﷺکے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اولیاءکا فیضان ہے،برصغیر کے خطے کے بھٹکے ہوئے لوگوںکو اسلام کے قریب کرنا اورانسانیت کادرس دینے کا بڑاکرداراولیاءکرام کا ہے لیکن بدقسمتی سے ہماری نئی نسل تعلیمات اولیاءسے بے خبر ہے کیونکہ یہ ہمارے اسکول ،کالج،یونیورسٹی میں پڑھایا نہیں جاتا۔حاجی حنیف طیب نے کہاکہ معاشرے میںلوگ جیسے جیسے مادہ پرستی میں اپنے آپ کو مبتلاکرتے جارہے ہیں،اللہ ،رسول ﷺاور تعلیمات اولیاءسے دورہوتے جارہے ہیںمختلف شکلوں میں ہمارے لیے مشکلات پیداہوتی جارہی ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ ہمیںاللہ تعالیٰ سے توبہ کرنی چاہیے، سیدھے راستے پرچلناچاہیے،مادہ پرستی سے نجات حاصل کریں اپنے آپ کو روحانیت کی طرف راغب کریں توان شاءاللہ ہماری مشکلات ختم ہوجائے گی۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ملک میں نظام مصطفی ﷺکے نفاذ کیلئے علماء،مشائخ کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں سمیت سب کو موثر کردار اداکرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے ۔جلسے سے علامہ عبدالجباراحمدنقشبندی قادری ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔
حاجی حنیف طیب
نسلِ نو کی تعلیماتِ اولیاءسے بے خبری ہماری بد قسمتی ہے‘ حاجی حنیف طیب
Nov 30, 2022