اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ‘ ترجمان جامعہ اردو کی مذمت


اچی (نیوز رپورٹر) ترجمان وفاقی جامعہ اردو گلشن کیمپس نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے ردعمل کے طور پر ایک طلبا تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور حقائق کے منافی منظر کشی کی گئی جس پر وفاقی جامعہ اردو ایسے تمام منفی پروپیگنڈے اور عناصر کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مستقبل میں ایسے وانے والے ناخو شگوار واقعات میں وفاقی جامعہ اردو کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ترجمان کے مطابق شعبہ خردحیاتیات میں ایک خاتون طالبہ کی حاضری کی کمی کی وجہ سے شعبہ خرد حیاتیات کے سینئر استاد سکندر خان شیروانی نے قانون کے مطابق ان کو امتحان کی اجازت نہ دی۔ جس پر ایک طلبا تنظیم کی جانب سے سینئر استاد کو کمرے میں بند کر کے تشدد و زدو کوب کیا گیا۔وفاقی جامعہ اردو نے واقعہ کی فوری اطلاع تھانہ عزیز بھٹی میں کی جس پر مذکورہ تھانے کے ایس ایچ او کی جانب سے فوری عمل کیا گیا اور حالات کو بہتر بنانے کے اقدامات اٹھائے۔
طلبا تتنظیم

ای پیپر دی نیشن