حساس اداروں کے خلاف بدزبانی قابل قبول نہیں‘ صوفی اطہر قریشی وارثی


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے سرپرست اعلیٰ و مرکزی رہنماءاطہر علی قریشی وارثی خانی نے جنرل عاصم منیر کو نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو نئے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ان کی تعیناتی ملک ،قوم اور پوری ملت اسلامیہ کیلئے باعث خیر بنائیں ۔ انہوں نے مذید کہا افواج پاکستان اور اداروں کے خلاف تنقید ، نازیبا الفاظ اور بد زبانی کسی صورت قابل قبول نہیں کی جائیگی ۔ اس موقع پر پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے بانی و چیئرمین عرفان اللہ قادری اوران کے ہمراہ پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ابرار اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات توصیف خان بھی موجود تھے ۔
صوفی اطہر قریشی وارثی

ای پیپر دی نیشن