سیدة النساءکا عظیم کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے‘ علامہ شبیر الحسن طاہری


کراچی (نیوز رپورٹر) سیدة النساءالعالمین کا عظیم کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔اپنی نسلوں کی پاکیزہ تربیت کے لیے اس ہستی کے گفتار و عمل سے استفادہ کرنا ہو گا جن کی عصمت و صداقت کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی لاریب کتاب میں کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار علامہ شبیر الحسن طاہری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی رہنما اور سماجی کارکن برادر ناصر حسینی کی والدہ کی پہلی برسی کے اجتماع سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت یہود و نصارٰی کے نشانے پر ہے۔سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ہمارے نوجوانوں کو فکری طور پر یرغمال بنانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ثقافتی یلغار اور دجالی فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اسوہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکباز معاشرے کی تشکیل کے لیے پاکیزہ تربیت اولین شرط ہے۔ معاشروں کی تشکیل خاندانوں کی مرہون منت ہے اور خاندانوں کی تربیت میں خواتین کے کردار کو مرکزیت حاصل ہے۔استکباری طاقتوں کے سامنے جرات مندانہ اور مدلل انداز میں حق گوئی کا حوصلہ صرف انہیں حاصل ہوتا ہے جو اپنے موقف میں سچے اوراٹل ہوں۔حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے وہ رول ماڈل ہے جن سے خواتین زندگی کے تمام پہلو¶ں میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تعزیتی اجتماع میں مختلف مکاتب فکر، مذہبی، سیاسی سماجی، صحافی، ماتمی انجمنوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔
علامہ شبیر الحسن طاہری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...