اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس  میں سندھی ثقافت ڈے منایا گیا

Nov 30, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات عبدالحق کیمپس کے تحت سندھی ثقافت ڈے منایا گیا۔جس میں میں طلباءو طالبات نے سندھ کی ثقافت کے مختلف رنگ ، ٹیبلوز اورسندھ کے ثقافتی کرداروں پر مشتمل ڈرامے پیش کئے گئے۔ان ڈراموں میں عمر ماروی، مومل رانو، سسی پنوکے کردار طلباءو طالبات نے خوبصورت انداز میں پیش کئے۔ سندھی ثقافت ڈے میں سندھوں واس فاﺅنڈیشن کے صدر کلدیش آہو جا ،روشنائی ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین میر اشرف علی مینگل، سندو واس فاﺅنڈیشن کی چیئرپرسن انیتا پنجانی، کراچی کالج برائے خواتین کی ذکیہ تالپور، سینٹ لورنس گرلز کالج کی پروفیسر سیدہ عطیہ حسن، وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ اردو کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین سلطانہ،شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے صدر ڈاکٹر اصغر دستی،شعبہ سندھی کی ڈاکٹر سیما ابڑو ،ڈاکٹر عابدہ گھانگھرو،شعبہ مطالعہ پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر کہکشاں ناز،شعبہ سیاسیات ڈاکٹر رانی ارم ،ڈاکٹر عبدالمالک ،کیمپس آفیسرریاض میمن ،ڈاکٹر مینرہ بلوچ ، وحید چانگ اورڈاکٹر بشیر کلہوڑونے شرکت کی۔
 عبدالحق کیمپس

مزیدخبریں