کراچی (نیوز رپورٹر) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم
عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام سے لوٹی ہوئی رقم سے زرداری پنجاب کو فتح کرنے کے سپنے دیکھ رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوسکتا ان کے سپنے اب سچ نہیں ہوسکتے۔ تبدیلی کا سفر ایک بار پھرشروع ہوا چاہتا ہے اب سندھ میں بھی زرداری مافیہ کو شکست دیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پی ٹی آئی کے 26 اراکین اسمبلی اس وقت موجود ہیں سب نے اپنے استفعی جمع کروا دیئے ہیں خان صاحب کے حکم کا انتظار ہے خان صاحب کا حکم آتے ہی بغیر کسی دیر کے استعفی دے دیں گے۔ ایسی ایوان میں اب نہیں سکتے ہیں جہاں عوام کے مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کے خاطر قانون سازی کی جاتی ہو۔ سندھ کی تاریخ ساز اسمبلی کو پیپلزپارٹی نے کرپشن کو بچانے کے لئے استعمال کیا اور کرپشن کے خاتمے کی نگرانی پر بھی اپنے ہی لوگوں کو مقرر کیا گیا۔ سندھ میں کسی بھی اکاﺅنٹس کمیٹی میں اپوزیشن کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے کرپشن بھی خود کرتے ہیں رکھوالی بھی خود کرتے ہیں یعنی بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان کا منشور عوام کی فلاح و بہبود کا کرنا ہے اس بار پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہے بہت کچھ تبدیل ہونے والا ہے 12 جماعتوں کا کرپٹ ٹولا کتنی بھی سازشیں کر لے ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے۔
حلیم عاد ل شیخ