فروغ اقبالیات کیلئے پروگرام نے بڑے خلا کو ختم کیا، شبیر قاسم مچھیارا 

Nov 30, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) فروغ اقبالیات کیلئے طلبا پروگرام نے بڑے خلا کو ختم کیا ھے یہ بات فروغ اقبالیات فورم کے ٹرسٹی اور مشیر شبیر قاسم مچھیارہ نے اپنے خطاب میں کہی انہوں طلبا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افکار اقبال اور انکے نظریات پر عمل پیرا ہوکر ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن ہونا ہے۔فورم کے چیئر مین معروف تاجر شاہد انور ٹاٹا نے کہا کہ فروغ اردو میں ہمیں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے، یہ بات فروغ اقبالیات کے زیر اہتمام اسکاﺅٹس آڈیٹوریم میں طلبا کے درمیان مقابلہ مضمون نویسی، مقابلہ اردو پڑھت، مقابلہ مصوری اور مقابلہ کلام اقبال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین فروغِ اقبالیات فورم نے اپنے خطاب میں طلبا کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مادری زبان اردو پر مکمل مہارت اور عبور ہونا چاہئے کیونکہ قائد اعظم نے اردو زبان کو قومی زبان قرار دیا ہے۔ ہمیں اپنے ملک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ ہماری مکمل تعلیم قومی زبان میں ہونی چاہئے۔ اس طرح ہم بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر مہمان اعزازی ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ ارم تنویر نے خصوصی خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے طلبا میں بڑی صلاحیت ہے اور وہ ہر میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آج کے یہ مقابلے ہمیں مستقبل کے ادیب، گلوکار، مصنف اور اساتذہ ملیں گے۔ ارم تنویر نے فروغ اقبالیات فورم کے تمام اراکین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فروغ اقبالات فورم کے ٹرسٹی محمد صدیق شیخ نے کہا کہ ہم اس بزم کے ذریعے کلام اقبال اور افکار اقبال کے فروغ میں طلبا کو شریک کررہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوانوں میں فکر اقبال پیدا ہو۔ اس تقریب سے فورم کے ٹرسٹی محمد اشرف آصف میمن اور کءعلمی وادبی شخصیات جن میں بالخصوص پروفیسر محمد سلیم مغل، پروفیسر انوار احمد، پروفیسر دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس مقابلے میں چھ شعبوں میں طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مقابلہ میں حصہ لیا اور مختلف ججز نے نتائج مرتب کیے اور طلبا میں انعامات و اسناد اور تمام ججز کو بھی شیلڈ اور اسناد دی گئیں۔ اس تقریب میں شہر کے مختلف تعلیمی ادارے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ 105اسکولوں کے 600 طلبا و طالبات شریک ہوئے اور تقریب تقسیم انعامات میں مختلف شعبوں کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔جن میں نمایاں طور پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات محترمہ مس ارم تنویر صاحبہ ، ماہرین تعلیم اور ممتاز کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کرکے فروع اقبالیات فورم کی کاوشوں کی تعریف کی ۔
 شبیر قاسم مچھیارا 

مزیدخبریں