تنگوانی میں کمسن بچہ اغوا، ورثاءکا انڈس ہائی وے پر دھرنا 


کندھ کوٹ(نامہ نگار)تنگوانی کے علاقے سے دو سالہ بچہ اغوا ہونے کے خلاف اہل خانہ نے دھرنا دے دیا ۔کندھ کوٹ کی تحصیل تنگوانی کے مدرسہ محلہ سے دو سالہ بچہ مسرور بکھرانی کو دو موٹر سائیکل سوار نے اغوا کرکے فرار ہوگئے اہل خانہ نے چمنی شاخ انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ، مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، دھرنے کے باعث سندھ ، پنجاب کی ٹریفک معطل ہوگئی ، اہل خانہ نے مغوی بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا دوسری صورت میں دھرنا جاری رہنے کا اعلان کردیا ، پولیس کی جانب سے بچے کو دو دنوں میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی کے باوجود بھی مظاہرین نے دھرنا ختم نہ کیا۔ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنے سے ہیوی ٹریفک معطل ہوگئی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

ای پیپر دی نیشن