پاکستان راہ حق پارٹی  ٹنڈوالہ یار کی امدادی سرگرمیاں

Nov 30, 2022


ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہ یار کی امدادی سرگرمیاں 98 روز بھی جاری رہیں ، شہر کے مضافاتی علاقوں میں مچھر دانیاں ، کمبل ، گرم لباس اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر پاکستان راہ حق پارٹی کے صوبائی رہنما سید سکندر شاہ حافظ ظہیر احمد کشمیری دیگر نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سندھ میں عوام کے معاشی حالات بہت زیادہ پریشان کن ہیں ، افسران کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد متاثرین کے غموں میں اضافہ ہوا ہے ، سیلاب متاثرین کا راشن فروخت کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔اس موقع پر مولانا ملک قاسم ، ارشد بشیر قائم خانی ، طالب جویو ، دلدار چوہان ، مذمل کشمیری ، شاہد کشمیری ، خلیل احمد عباسی ، سنی اقبال شیخ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں