ٹنڈوالہ یار،مہران شوگر ملز  میںکرشنگ سیزن کا آغاز

Nov 30, 2022


ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)مہران شوگر ملز لمیٹڈ ٹنڈوالہ یار کی جانب سے کرشنگ سیزن 23-2022 کا آغاز مو¿رخہ 29 نومبر منگل 2022 کو کردیا گیا ہے ہونے والی افتتاحی تقریب میں سی ای او احمد ابراہیم ہاشم،ڈائریکٹر محمد حسین ہاشم،ریزیڈنٹ ڈائریکٹر سید احتشام الدین،جی ایم فناس علی حسن کالرو،سینئر مینجر ایڈمن ساجد وہاب خانزادہ و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ مہران شوگر ملز نے اپنے آبادگار بھائیوں کےلئے مہران شوگر ملز میں کرشنگ کا عمل شروع کردیا ہے ہم اپنے آبادگار بھائیوں کے ساتھ پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرسکیں اور آبادگار سے اپیل کرتے ہیں مہران شوگر ملز نے کرشنگ کا عمل شروع کردیا ہے تو اب آبادگار بھائی اپنے زرعی زمین پر لگے گنے کی کٹائی شروع کردیں تاکہ بروقت گنے کی سپلائی ہوسکے۔

مزیدخبریں