عالمی ادارہ محنت کی جانب سے پہلوان خان کھوسو گوٹھ میں متاثرہ مکانات کی تعمیر، مکینوں کو اجرت فراہم،علاقہ میں خوشی کی لہر 

Nov 30, 2022


جامشورو(نامہ نگار)سیلاب متاثرہ علاقوں میں40 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔عالمی ادارہ محنت اور پاکستان ورکرز فیڈریشن نے جامشورو کے علاقہ پہلوان خان کھوسو گوٹھ میں متاثرہ مکانات کی تعمیر اور مکینوں کو اجرت فراہم کیں۔گھروں کی تعمیر پر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ورکرز فیڈریشن نے عالمی ادارہ محنت ILO کے تعاون سے ضلع جامشورو کے ولیج پہلوان خان کہوسو میں بلڈنگ بیٹر بیک پروگرام کے تحت 40سے زائد سیلاب سے تباہ حال گھروں کی تعمیر مکمل کرلی ہے اس موقع پرعالمی ادارہ محنت کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ٹومس سٹینسٹروم نے دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے عالمی ادارہ محنت کا مشن دنیا بھر کے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور قانونی سازی کرانا ہے یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرکے محنت کشوں کی مالی معاونت فراہم کی جائیں گی۔پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری وقار احمد میمن اور صالح ببر۔حاجی غلام محمد خاصخیلی نے بتایا کے پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مزدوروں کے حقوق پر کام کرنے والی واحد نمایاں تنظیم ہے جو ملک کے مزدوروں کے حقوق کے لیئے رات دن کوشاں ہے اور مزدوروں کو لیبر قوانین پر تعلیم و تربیت فراہم کرتی ہے اس وقت ہم عالمی ادارہ محنت کے تعاون سے حالیہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزدوروں کو سپورٹ کر رہے ہیں جن کے گھر اس سیلاب میں گر گئے تھے اور وہ بیروزگاری کی وجہ سے پریشان تھے ہم ان مزدوروں سے یومیہ اجرت پر انھی کے گھروں کو بنانے کا کام لیتے ہیں اور ان کو یومیہ اجرت دیتے ہیں ہمارا مقصد پاکستان کے مزدوروں کی احساس محرومی ختم کرنا اور انکو مستحکم کرنا ہے پاکستان ورکرز فیڈریشن اس بات پر یقین رکھتی ہے کے مزدور کو خوشحال رکھ کے ملک ترقی کر سکتا ہے اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ٹرینر حاجی غلام مرتضی خاصخیلی موسی خان ارشد تنولی اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں