شجاع آباد (نامہ نگار)ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور اپنے ووٹ کی طاقت اور افادیت سے تمام لوگوں کو بخوبی آگاہ ہونا چاہیے تاکہ وہ جمہوری حکومت کی تخلیق میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ووٹر آگہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک سیمینار میں کہی گئی۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر ون ملتان سلیم اختر اور الیکشن کمشنر ٹو ملتان جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے پسند کے امیدوار کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروا کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور اس عمل میں شریک ہو کر ایک ذمہ دار فرد ہونے کا ثبوت دیں۔