لاہور(خصوصی نامہ نگار) پرامن بقائے باہمی کیلئے صوفیاءکی تعلیمات کا ابلاغ ضروری ہے۔ بر صغیر کا عظیم تر سماجی انقلاب تصوّف و طریقت کے رہین منت ہے۔ اخوت اور بھائی چارے کے فروغ اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کیلئے اسلام کے انقلاب آفریں، افکار اور اولیاءا±مّت کے طرزِ عمل سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اِن خیالات کا اظہار معروف محقق اور دانشور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے، سجادہ نشین حضرت خواجہ نظام الدین اولیائ(دہلی) دیوان سیّد طاہر نظامی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ دیوان سیّدطاہر نظای نے 22 دسمبرکو دہلی میں منعقدہ" عالمی امن کانفرنس "میں، ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی متوقع آمد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہی نظام کا احی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس کے لیے سادات و سجادگان کو بھرپور سعی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے صوفیاء کے احوال و افکار کے فروغ اور متصوفانہ افکار کی ترویج کے لیے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔