لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے وزیر اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوان میڈیا گریجویٹس کے وفد سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ وفد میں تمکین آفتاب ملک میڈیا کنسلٹنٹ ڈی جی پی آر، حارث علی انفارمیشن آفیسر شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے کہا کہ ہمارے سٹوڈنٹس کا وژن غیر ملکی سٹوڈنٹس کی نسبت زیادہ وسیع ہے۔ بحثیت قوم ہمیں ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینی چاہیے۔ سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے انٹرنز کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی۔