سیلاب متاثرین کی مدد کرنیوالوں میں یو او ای میں تعریفی اسناد تقسیم 


لاہور(سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مرکزی کیمپس ٹاو¿ن شپ میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ ہم وطنوں کےلئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اساتذہ، سٹاف اور طلباءمیں تعریفی اسناد کی تقسیم کےلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی جبکہ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عالم سعید، پرنسپل ٹاو¿ن شپ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر رانا ابرار حسین، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عمر سلیم، ڈائریکٹر فنانشل ایڈ آفس ثاقب انوار سمیت اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کہا کہ اگرچہ یہ کسی پر احسان نہیں لیکن یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے اساتذہ، سٹاف اور طلباءنے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جس طرح کام کیا، وہ قابل ستائش ہے۔


 اور آج کی یہ تقریب ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور مزید حوصلہ بڑھانے کے لئے ہی منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے یہاں بیٹھ کر سیلاب متاثرین کی صرف مالی امداد نہیں کی بلکہ ہم متاثرہ مقامات تک پہنچے، جہاں لوگوں کو کھانے پینے، اوڑھنے بچھونے اور میڈیکل سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...