ایم ایم عالم روڈ کی ری ڈیزائننگ ،اپ گریڈیشن کی جائےگی، کمشنر 

Nov 30, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر) کمشنر لاہورعامر جان اور ڈائریکٹر جنرل لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر احمد خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم ایم عالم روڈ کی ری ڈیزائننگ ، اپ گریڈیشن اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ کمشنر لاہورعامر جان اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامرا حمد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ کی بہتری اور اپ گریڈیشن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس شاہراہ سمیت شہر بھر میں ٹریفک بہاومیں بہتری لانے کے لیے مربوط لائحہ عمل لا رہے ہیں۔ ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک روانی بہتربنانے کے لیے تجاوزات کابھی خاتمہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایم ایم عالم روڈ پر یوٹیلٹی سروسز کو انڈر گراﺅنڈ کرنے کیلئے بھی مشاور ت کی گئی ہے۔

ایم یم عالم روڈ کو ون وے کیاجائےگا ، پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی ٹریک بنائے جائیں گے اور بارشی پانی کے اخراج کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایم عالم روڈ کی بہتری کے لیے اگلا مشاورتی اجلاس دس دن بعد ہوگا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی کامران لاشاری، سی ٹی او لاہوراسد ملہی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈکوارٹرز)فارقلیط میر سمیت چیف انجینئر ون اسرار سعید خان، چیف انجینئر ٹو مظہر حسین خان ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں