فواد چودھری کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو، سفارتخانہ کا تبصرہ سے گریز 

Nov 30, 2022


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ ون آن ون ملاقات امریکی سفارتخانے میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات گزشتہ روز دن تین سے چار بجے تک امریکی سفارتخانے میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے  ملتے  رہے ہیں۔ سفیر کی ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔ ذرائع امریکی سفارتخانے نے ملاقات پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔فواد چودھری نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی۔ ڈونلڈ بلوم سے ملاقات روٹین کی تھی۔

مزیدخبریں