جنرل عاصم کے بہن بھائی بھی حافظ قرآن‘کرکٹ  کھیلتے اور بہت تیز گیند کراتے تھے: محلہ دار 

Nov 30, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے 17ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے محلے داروں نے ان کے حوالے سے کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ آرمی  چیف کے محلے داروں نے گفتگو کے دوران ان سے متعلق دلچسپ یادیں شیئر کیں۔ محلے داروں نے بتایا ان کے تمام بھائی بہن بھی حافظ قرآن ہیں۔  مدرسہ دارالتجوید کے مہتمم اعلیٰ حافظ نسیم خلیل نے بتایا کہ عاصم منیر کو 6 سے 7 سال کی عمر میں ادارے میں داخل کروایا گیا تھا جہاں والد صاحب نے انہیں قرآن پاک حفظ کرایا۔ رپورٹ میں محلے داروں نے  جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک خاتون محلے دار کا کہنا تھا کہ عاصم منیر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دی۔ ایک شخص نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر کرکٹ بھی اسی علاقے میں کھیلتے تھے اور فاسٹ باؤلر تھے اور بہت تیز گیند کراتے تھے۔

مزیدخبریں