لاہور( نیوز رپورٹر) امیر الدین میڈیکل کالج اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کاکانووکیشن آج ایوان اقبال میں منعقد ہوگا۔پرنسپل پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر نے ایوان اقبال میں فل ڈریس ریہرسل سے خطاب کرتے ہوئے طلبا و طالبات سے اپیل کی کہ وہ اسی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے یادگار ایونٹ میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کانووکیشن کو بھی اپنی جگہ اہمیت حاصل ہے کہ اس ادارے میں پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں سے بھی طلبا وطالبات میڈیکل کی تربیت حاصل کرتے ہیں جبکہ یہاں سے فارغ التحصیل طبی تعلیم کے سفیر کے طور پر دنیا بھر میں خدمات سر انجام دیتے ہیں۔