اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنما اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور کر دیا اور کہا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر اپنی ذمے داریاں جاری رکھیں۔ وفاقی وزراء کے وفد نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات میں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ وفد میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب شامل تھیں۔ اعظم نذیر تارڑ آج وزیر قانون کی ذمے داریاں پھر سے سنبھالیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور ، آج وزیر قانون کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
Nov 30, 2022